ملائیشیا میں دو فوجی ہیلی کاپٹروں کےآپس میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

افسوسناک حادثے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ملائیشیا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ منگل کو رائل ملائیشین نیوی کی تربیت کے دوران دو ہیلی کاپٹر درمیانی بلندی پرآپس میں ٹکرانے کے بعد گر کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام دس افراد دونوں طیاروں کے عملے کے ارکان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 9:32 پر مغربی ریاست پیراک میں لوموت نیول بیس پر پیش آیا۔

بحریہ نے کہا "تمام مہلوین کی جائے وقوعہ پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔ ان لاشیں شناخت کے لیے لوموت ملٹری بیس ہسپتال بھیج دی گئی ہیں‘‘۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے آپریشنز کمانڈر سہیمی محمد سہیل نے کہا کہ "دو ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ طبی ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے"۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی ویڈیوز میں مئی میں بحریہ کی تقریبات کی تیاری کے لیے لوموت اسٹیڈیم کے اوپر کم اونچائی پر ایک فارمیشن میں ہیلی کاپٹر اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر بلیڈ کے ساتھ رابطے میں تھا جس کی وجہ سے وہ کنٹرول سے باہر ہو گیا اور گر گیا۔ جائے وقوعہ پرموجود لوگوں کو خوف سے ’اللہ اللہ‘ پکارتے سنا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں