ترکیہ نےغزہ میں انسانی حقوق بارے امریکی رپورٹ کو دوہرے معیارکی عکاس رپورٹ قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ترکیہ کی طرف سے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں امریہ کی غزہ میں اسنانی حقوق کی چلاف ورزی پر مبنی رپورٹ کو دوہرے معیار پر مبنی رپورٹ قرار دیا ہے ترکیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس میں اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسرائیل کی زدیاتیوں کا احاطہ کرنے کے بجائے ان سے چشم پوشی کی گئی ہے۔ جو امریکہ کے دوہرے معیار کا اظہار ہے۔

واضح رہے امریکی دفتر خارجہ نے منگل کے روز انسانی حقوق کی صورتحال اور خلاف ورزیوں پر مبنی اپنی سالانہ رپورٹ ھاری کی جس میں غزہ کا ذکر بھی موجود ہے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دو سو دن مکمل ہوئے ہیں اور دوسری جانب امریکہ میں اسی روز اسرائیلی فوج کے لیے 13 ارب ڈالر کے جنگی اسلحہ اور فوجی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

اسرائیل کے لئے امریکی جنگی اسلحہ کی اس نئی منظوری کا فیصلہ اس کے باوجود کیا گیا ہے کہ امریکہ میں نوجوان اور انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے طبقات غزہ میں فوری جنگ بندی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آئے روز ہزاروں طلبہ اور شہری سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے ' اسے گہری تشویش کا موقع ہے کہ امریکی رپورٹ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پوری طرح سے احاطہ نہیں کرتی ہیں۔ بلکہ یہ رپورٹ سیاسی مفادات کے تابع رہ کر تیار کی گئی ہر اور غیر جانبداری و معروضیت سے دور رہتے ہوئے بنائی گئی ہے۔'

وزارت خارجہ کے مطابق اسی لیے یہ امریکہ کے دوہرے معیار کی عکاس رپورٹ ہے۔ ترکیہ نے اس رپورٹ میں دہشت گرد قرار دی گئی کردوں کی تنظیم کے بارے میں امریکی خیالات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج نے غزہ می شہری آبادیوں کو مسلسل بمباری کا نشانہ بنا کر اب تک 34184 سے زائد فلسطینیوں کو شہید ، 23 لاکھ کو بے گھر کیا اور پورے غزہ کو تباہی سے دو چار کر کے ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

جبکہ طویل ناکہ بندی کر کے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد اور خوراک کی ترسیل تک میں رکاوٹیں پیدا کر کے قحط جیسی صورت حال پیدا کر رکھی ہے۔ حد یہ ہے کہ امدادی کارکنوں کو ڈرون حملوں میں ہلاک کیا گیا اور خوراک کے حصول کے لیے جمع بھوکے فلسطینیوں کو بھی اسرائیلی فوج نشانہ بنا کر ہلاک کر دیتی ہے۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک تازہ بیان میں امریکہ کے دوہرے معیار پر مبنی تاثر کی تردید کرنے کی کوشش کی ہے کہ امریکہ اسرائیل کے حوالے سے دوہرے پن کآ شکار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں