غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 34٫356 تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے تازہ ترین اعداد و شمار جمعہ کے روز سامنے آئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں دوتہائی کے قریب فلسطینی عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی جنگ سات اکتو بر سے شروع ہوئی جو محض سات دنوں کی جنگ بندی کے سوا مسلسل جاری ہے۔ یہ جنگ اسرائیل کی طویل ترین جنگ ہے۔ تاہم اسرائیل ابھی تک اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔


غزہ وزارت صحت کے حکام کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ جبکہ اب تک کے کل زخمیوں کی تعداد 77368 بتائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں