’عازمین جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار ہیں، حج کی اجازت صرف ویزہ ہولڈرز کو دی جائے گی‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ایک سرکاری ذریعے نے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند بیرون ملک موجود عازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس سال 1445/2024 کے حج کےموقعے پر جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ حج کی اجازت صرف ویزہ کے حاملین کو دی جائے گی۔

وزارت حج کے ذریعے واضح کیا کہ بعض جعلی حج کمپنیاں متعدد ممالک میں سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے اپنی خدمات کی تشہیر کرتی ہیں۔ تاہم عازمین کو حج کے لیے اپنی رجسٹریشن کراتے وقت جعلی حج ٹورآپریٹریز اور اصلی میں فرق کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف مجاز کمپنیوں اور ’نسک حج‘ پلیٹ فارم سے ویزہ حاصل کرکےحج کے لیے خود کو رجسٹرڈ کیا جا سکتا ہے۔

ذریعے نے کہا کہ وزارت حج و عمرہ نے سوشل نیٹ ورکس پر جعلی اکاؤنٹس کے علاوہ کمپنیوں اور مہمات کے اشتہارات کی نشاندہی کی ہے جو پرکشش قیمتوں پر حج کا اہتمام کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ اس طرح کی مہمات اور کمپنیوں سے نمٹنے کے خلاف احتیاط برتنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں