فلپائن میں شدید گرمی کی وجہ سے کلاس رومز میں درس و تدریس معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمۂ تعلیم نے اتوار کو کہا کہ فلپائن میں شدید گرمی اور ڈرائیوروں کی ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے تمام سرکاری سکولوں میں دو دن کے لیے کلاس رومز میں حاضری معطل رہے گی۔

محکمے نے فیس بک پر کہا، "گرمی کی شدت کی تازہ ترین پیشن گوئی اور ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے پیشِ نظر ملک بھر کے تمام سرکاری سکول 29 اور 30 اپریل 2024 کو وقت کے حوالے سے غیر پابند کلاسز/فاصلاتی تعلیم پر عمل درآمد کریں گے۔"

غیر معمولی گرم موسم نے فلپائن میں ہفتوں سے تباہی مچا دی ہے جس سے ہزاروں سکول فاصلاتی تعلیم پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

محکمۂ تعلیم جزیرہ نما ملک میں 47,000 سے زیادہ سکولوں کی نگرانی کرتا ہے۔

کئی سکولوں میں ایئر کنڈیشنگ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو پُرہجوم اور غیر ہوادار کمروں کی تبش برداشت کرنا پڑتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں