سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور غزہ میں اسرائیلی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دیے گئے خصوصی ڈائیلاگ اور گالا ڈنر میں شرکت کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم آفس کے بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور لمبی عمر کے لیے اپنی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

شہباز شریف نے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وفد نے مملکت اور جنوبی ایشیائی ملک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے پاکستانی وزراء اور کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔

بیان کے مطابق بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ایک اعلیٰ وفد کو ریاض لائے ہیں جس میں سرمایہ کاری کے لیے ذمہ دار اہم وزراء بھی شامل ہیں تاکہ متعلقہ حکام کے درمیان فالو اپ میٹنگز ہو سکیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں