گرفتاری سے بچنے کے لیے مطلوب ملزم کی امریکی پولیس پر فائرنگ، چار افسر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے چار پولیس افسران کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے ملزم کو گولی مار دی۔

میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کر لی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پولیس افسران کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریاست کے گورنر سے بھی رابطہ کیا۔

شمالی کیرولائنا شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف جونی جیننگز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا، ہلاک شدگان میں ایک ڈپٹی یو ایس مارشل بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں