ہانگ کانگ میں رات بھر آسمانی بجلی کوندنے کے تقریباً 10,000 واقعات رونما ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شہر کی موسمی رصد گاہ کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کی رات سے بدھ کی صبح تک ہانگ کانگ میں بادلوں سے زمین تک بجلی کوندنے کے تقریباً 10,000 واقعات ہوئے۔

چینی شہر میں عموماً اپریل کے دوران زیادہ نمی ہوتی ہے جو مون سون تک رہتی ہے اور یہاں کے رہائشی اپنے کام کے دنوں میں سفر کے دوران اچانک بارشوں کے لیے تیار رہتے ہیں۔

منگل کی رات 9:00 بجے سے رصدگاہ نے بارش کے بعد ایک گھنٹے میں 5,914 مرتبہ بجلی کوندنے کے واقعات ریکارڈ کیے جس کے دوران ہانگ کانگ کا آسمان تیز روشنی سے جگماتا رہا۔

بدھ کی صبح 10:59 بجے تک اس نے زمین سے بادلوں تک بجلی کوندنے کے 9,437 واقعات ریکارڈ کیے جو زیادہ تر ہانگ کانگ کے نیو ٹیریٹریز ایسٹ ریجن میں پیش آئے۔

ہانگ کانگ جزیرہ ان واقعات کا دوسرا بڑا شکار تھا جہاں بلند و بالا رہائشی عمارات بجلی کی تقریباً مسلسل لہروں سے روشن تھیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق منگل کی رات کے طوفان کی وجہ سے ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی تاخیر ہوئی جبکہ مشرقی سائی کنگ کے علاقے میں بانس کے سہاروں سے بنا کینٹونیز اوپیرا تھیٹر شدید ہواؤں کی زد میں رہا۔

رصدگاہ نے بدھ کو کہا کہ بارش اور "گرج چمک کے ساتھ طوفان" شام اور جمعرات تک جاری رہے گا۔

شہر میں بدھ کی شام یکم مئی کی یاد میں چین کے گولڈن ویک کے آغاز کے موقع پر ایک پائروٹیکنکس شو طے شدہ تھا جس کے لیے چینی مسافروں کے ہانگ کانگ میں چھٹی منانے کی توقع تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں