کیلیفورنیا:طلباءفلسطینیوں کےحقوق اورغزہ جنگ بندی کے لیےامریکی کیمپس کےاحتجاج میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
7 منٹس read

کیلیفورنیا میں سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے امریکہ میں ملک گیر سطح پر جاری تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ہے جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خاتمے، غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کرنے کی وکالت کرتی ہے۔

یونیورسٹی کی لائبریری کے باہر کیمپ لگانے والے طلباء اور فیکلٹی نے العربیہ کو بتایا کہ وہ کیلیفورنیا سٹیٹ یونیورسٹی (سی ایس یو) کے نظام پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں جو ریاست ہائے متحدہ کا سب سے بڑا پبلک یونیورسٹی سسٹم ہے کہ وہ کوئی بھی ایسی سرمایہ کاری ختم کر دے جو اسرائیلی فوج کو فائدہ اور فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے والی جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرے اور فلسطین کی نسل کشی میں حصہ ڈالے۔

: کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)
: کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)

طلبہ گروپوں کے اتحادوں کے ترتیب دیئے گئے ایسے ہی مظاہرے امریکہ اور دنیا کے طول و عرض کی یونیورسٹیوں میں ابھرے ہیں بشمول کولمبیا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس (یو سی ایل اے) اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا (یو ایس سی)۔

منتظمین کہتے ہیں کہ یہ کارروائیاں غزہ کی صورتِ حال پر غم و غصے اور براہِ راست کارروائی کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ جیسا کہ سیکرامینٹو سٹیٹ کے ایک طالب علم نے کہا، "ہم ناقابلِ یقین حد تک مشتعل ہیں اور اسی وجہ سے کیمپوں کی اتنی بڑی تعداد امڈ آئی ہے۔ ہم طلباء نے اٹھ کھڑے ہونے اور یہ کہنے کا فیصلہ کیا ہے کہ نسل کشی کے لیے مزید رقم منظور نہیں ہے۔"

یہ جذبہ طلباء میں براہِ راست کارروائی کرنے کے بڑھتے ہوئے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جسے "طلباء انتفاضہ" کا نام دیا جا سکتا ہے۔

کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)
کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)

جبکہ سیکرامینٹو سٹیٹ میں احتجاج زور پکڑ رہا ہے، نیویارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کے حالیہ واقعات پر تنقید کی گئی ہے۔ کارکنان نے پولیس کو ملوث کرنے کے فیصلے کی مذمت کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں طلباء کی گرفتاریاں ہوئیں۔ سیکرامینٹو سٹیٹ کے ایک طالب علم نے کہا، یہ شرمناک ہے اور پوچھا، "آپ بنیادی طور پر طلباء پر پولیس کی فوج کیسے اتار سکتے ہیں؟"

دریں اثناء اسرائیل کے حامی مظاہرین نے جن میں سے کچھ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے، فلسطینی حامی مظاہرین کے قائم کردہ کیمپ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں رات کو تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کے بعد یو سی ایل اے میں کلاسیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس منظر کو بیان کرتے ہوئے ایک طالب علم نے کہا، "ہم دیکھ رہے ہیں کہ طلباء کے سروں سے خون بہہ رہا ہے اور کچھ نہیں کیا جا رہا۔ یہ بات بہت واضح ہو گئی ہے کہ پولیس کس کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔"

کمیونٹی کے ارکان کیلیفورنیا میں امریکی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء کی احتجاجی کیمپ میں شامل ہو گئے۔ (فراہم کردہ)
کمیونٹی کے ارکان کیلیفورنیا میں امریکی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء کی احتجاجی کیمپ میں شامل ہو گئے۔ (فراہم کردہ)

ممکنہ چیلنجوں کے باوجود سیکرامینٹو سٹیٹ کے احتجاجی کیمپ کے منتظمین پرامن مظاہرہ برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی، "جب ہمیں مشتعل افراد ملتے ہیں تو ہم ہاتھوں کی زنجیر بنا لیتے ہیں اور انہیں کیمپ سے دور رکھتے ہیں۔" ایسی کوششوں کو حمایت حاصل ہوئی ہے جس کی بنا پر یونیورسٹی نے کیمپ کے لیے منظوری میں توسیع دے دی ہے۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر لیوک ووڈ نے آزادئ اظہار کی اہمیت کی توثیق کرتے ہوئے کہا، "جہاں تک میرا تعلق ہے تو کیمپ تب تک قائم رہ سکتا ہے جب تک کہ یہ وہی رہے جو ہے یعنی آزادئ اظہار کا مثبت مظاہرہ کیا جائے۔"

ایک منتظم نے العربیہ کو بتایا کہ انتظامیہ نے ان سے حمایت کا اظہار کیا اور ان کے مطالبات سننے پر آمادگی ظاہر کی۔

گروپ اب سی ایس یو سسٹم میں چانسلر کے ساتھ میٹنگ کا ٹائم طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کرنے کے لیے زور دیا جا سکے۔

ایک طالبِ علم نے مزید کہا، "جس دوران ہم آواز اٹھا رہے ہیں، وہ اپنی تحقیقات مکمل کر رہے ہیں۔۔ ہم نے انہیں کمپنیوں کی فہرست دی جن میں انہیں سرمایہ کاری ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں جنگی معاہدے اور اسرائیلی کمپنیاں شامل ہیں۔"

یونیورسٹی کی ایک طالبہ مروہ پرامید تھیں کہ بات چیت میں پیش رفت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا، "ہم نے ایک قراردادی خط بھیجا جس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے اس کی منظوری دے دی۔ تو امید ہے کہ وہ (سرمایہ کاری ختم کرنے) کے معاملے پر مؤقف اختیار کریں گے اور اسے منظور کریں گے۔ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ٹیوشن فیس کی مزید کوئی رقم نسل کشی کی فنڈنگ میں استعمال نہ ہوں۔"

 کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)
کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)

تاہم احتجاجی کیمپ کی اصل نوعیت کو تسلیم کرنے میں انتظامیہ کی ہچکچاہٹ پر مایوسی برقرار ہے۔ ایک طالبہ نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی، "وہ ہمارے مظاہرے کو آزادانہ تقریر کہتے ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جسے ہم قطعاً تسلیم نہیں کرتے۔ آپ فلسطین کہنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟ ہمارے کانوں میں سرگوشی مت کریں کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں لیکن پھر پیچھے رہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہر کوئی تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہونے سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے اور ہم جانتے ہیں کہ تاریخ میں جہاں کہیں بھی طلباء کی تحریک رہی تو وہ تاریخ کی درست سمت میں رہی ہے۔"

فیکلٹی ممبران نے اس مقصد کے حق میں ریلی نکالی ہے، حمایت کی پیشکش کی ہے اور طلباء کے احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔

ایک طالب علم نے کہا، "پروفیسر یہاں اپنی کلاسز کرنے کے لیے آتے رہے ہیں، انہیں (طلباء کو) مہم سازی اور احتجاجی کیمپنگ کے بارے میں۔۔ فلسطین، انقلاب اور سامراجیت کے بارے میں تعلیم دیتے ہیں اور اس لیے ہم واقعی ایک ساتھ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔"

کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)
کیلیفورنیا میں امریکہ کی سیکرامینٹو سٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں فلسطین کے حامی کیمپ قائم کیے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کی جائے۔ (فراہم کردہ)

سیکرامینٹو سٹیٹ میں فلسطین میں انصاف کی فیکلٹی کی ایک رکن نے العربیہ کو بتایا کہ وہ "اسرائیل کی حامی کمپنیوں میں سرمایہ کاری ختم کرنے کی حقیقی کوششیں" دیکھنا چاہیں گی۔

انہوں نے کہا، "میں واقعی نہیں مانتی کہ جنگوں کو فنڈ دینے اور خاص طور پر عام شہریوں کی نسل کشی اور قتل کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی غرض سے ہمیں ٹیکس دہندگان کے پیسوں کا استعمال کرنا چاہیے اس لیے میں واقعی یہ دیکھنا چاہوں گی کہ ہمارے سی ایس یو کے رہنما اس تحریک کو سنجیدگی سے لیں اور سرمایہ کاری ختم کرنے کی طرف قدم اٹھانا شروع کریں۔"

نیز انہوں نے کہا، "ہمارے طلباء نے اس (احتجاج) کا اہتمام کیا۔ ہمارے طلباء یہ (احتجاج) چلا رہے ہیں۔ ہمارے طلباء عدم تشدد کے لیے پرعزم ہیں اور وہ اپنی نسل کے لیے بس ایک بہتر مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اگر ہم اس کی حمایت نہیں کر رہے تو ہمیں واقعی اپنی اخلاقیات پر سوال اٹھانے کی ضرورت ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں