سعودی عرب اور امریکہ کے اشتراک سے فوجی مشقیں ’ڈیفنس شیلڈ 4‘ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے علاقے ظہران میں سعودی مسلح افواج کی شاخوں اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے اشتراک سے مشترکہ مشقیں ’ڈیفنس شیلڈ 4‘ جاری ہیں۔

ان مشقوں میں وزارت دفاع ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس، وزارت صحت اور سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی میں صحت کی خدمات میں نمائندگی بھی شامل ہے۔

مشقوں میں حصہ لینے والے مخلوط بٹالین کے کمانڈر کرنل ترکی السمیری نے زور دے کر کہا کہ مشترکہ "ڈیفنس شیلڈ فور" مشقوں کا مقصد ان میں شامل ممالک کی افواج کی عسکری صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔

ڈیفنس شیلڈ 4 مشقوں کا ایک منظر
ڈیفنس شیلڈ 4 مشقوں کا ایک منظر

ان مشقوں میں حصہ لینے والی افواج وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تباہی سے بچاؤ، خطرات کے تدارک بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی اور دوسرے ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر سعودی اداروں اور ایجنسیوں کو کیمیائی خطرات اور حیاتیاتی، ریڈیولوجیکل اور جوہری خطرات سے آگاہ کرنا اور ان کی دفاعی صلاحیت کو بہتر کرنا ہے۔

ڈیفنس شیلڈ 4 مشقوں کا ایک منظر
ڈیفنس شیلڈ 4 مشقوں کا ایک منظر

انہوں نے مزید کہا کہ شریک یونٹوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے شعبے میں قومی منصوبوں کا جواب دینے ، مشقوں کے نفاذ کے دوران رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کی تاثیر کی پیمائش اور فیلڈ رسپانس کے مشترکہ ہم آہنگی کی پیمائش کرنے کے لئے فیلڈ مشقیں کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں