سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے سال 2023ء کے دوران انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کی حد میں 99 صارفین تک پہنچا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سعودی عرب میں مردوں کی 99.3 فی صد اور خواتین نےر 98.5 فی صد کے تناسب سے انٹرنیٹ استعمال کیا۔

مواصلات، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ سال 2023 کی "سعودی انٹرنیٹ" کی رپورٹ میں انٹرنیٹ کے استعمال میں صارفین کے نمونوں اور ان کے طرز عمل کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں انٹرنیٹ کے 52.3 فی صد صارفین 7 گھنٹے یا اس سے زیادہ روزانہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ہر گھر کے 84.7 فی صد افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ نقل و حرکت کے دوران 72 فی صد لوگ اور کام کی جگہوں پر 43 فی صد انٹرنیٹ استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دن کے دوران رات 9 بجے سے 11 بجے تک استعمال کے اوقات میں زیادہ انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا ہے جبکہ جمعہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ نیٹ استعمال ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون نے انٹرنیٹ کو 98.9 فی صد تک براؤز کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال شدہ آلات ریکارڈ کیے۔اس کے بعد کمپیوٹرز پر 55 فی صد لوگوں نے انٹرنیٹ استعمال کیا۔ اس کے علاوہ دوسرے آلات جیسے سمارٹ گیجٹس، گیمنگ پلیٹ فارم اور بک ریڈرز میں 29.9 فی صد انٹرنیٹ چلایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں