حج وعمرہ

غیرملکی تارکین وطن کی بلا اجازت حرم مکی میں داخلے پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج انتظامات کے ضمن میں غیر ملکی تارکین وطن کے مقدس دارالحکومت [حرم مکی] میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اگر کسی کو حرم مکی میں آنا ہوا تو اسے پہلے مجاز حکام سے اس کی اجازت لینا ہوگی۔

ایسے افراد جو حج کے اجازت نامے نہیں رکھتے انہیں پہلے حج کے لیے تمام ضروری لوازمات مکمل کرنا ہوں گے۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حج انتظامات کو منظم کرنا اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔

ایسے غیرملکی جن کے پاس مقدس دارالحکومت کے اندر ورک پرمٹ ، عمرہ ویزہ پرمٹ یا وزٹ ویزہ موجود ہے انہیں اضافی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

ایسے تارکین وطن جو مقدس دارالحکومت میں کام کررہےہیں انہیں ’ابشر‘ پلیٹ فارم سے کوائف کے اندراج کے بعد اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ ویزا کی مدت اجراء کی تاریخ سے 3 ماہ تک ہے۔عمرہ سیزن پندرہ ذی الحج کو ختم ہوجاتا ہے۔

دوسری طرف حج کے قریب آنے والے سیزن کے ساتھ وزارت نے عازمین کومتنبہ کیا کہ وہ جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مجاز حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں