امریکی وائٹ ہاؤس کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا گئی ، گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ، تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وائٹ ہاؤس کے بیرونی دروازے سے ہفتے کی رات گاڑی ٹکرا گئی ہے۔ اس غیر معمولی واقعے کی حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ امریکی حساس ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے دروازے سے گاڑی کو ٹکرانے والے ڈرائیور کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

ابتدائی طور پر جاری کی گئی حساس ادارے کی اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بیرونی دروازے کے ساتھ گاڑی کے ٹکرانے کا یہ واقعہ رات ساڑھے دس بجے سے ذرا پہلے پیش آیا۔ جس کے بعد گاڑی پر سوار ڈرائیور موقع پر مردہ پایا گیا۔ گاڑی اور وائٹ ہاؤس کے دروازے کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں ابتدائی معلومات میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ نہ ہی ڈرائیور کی ہلاکت کی وجوہات فوری طور پر منظر عام پر آسکی ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے متعلق ان اطلاعات کو سامنے لانے والے ادارے نے وائٹ ہاؤس کے اس نشانہ بننے والے دروازے کو پری ایمپٹر گیٹ قرار دیا ہے۔

امریکی حساس ادارے کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق تمام تقاضوں اور پروٹوکل کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے ہیں اور کوئی ایسی خطرے والی بات نہیں ہے۔

حساس ادارے کے مطابق متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز فوری طور پر کر دیا ہے اور اس واقعہ کی وجہ تک پہنچنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ تاہم گاڑی چلا کر گیٹ تک آنے والے اس ڈرائیور کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں