وزیراعظم پاکستان کی معروف سعودی شاعرو ادیب شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے انتقال پر تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے معروف شاعر اور ادیب شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ شہزادہ بدربن عبد المحسن کی وفات یقینا سعودی عرب کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے جزیرہ عرب میں ان کے مداحوں کے لئے بڑے غم کی خبر ہے۔

شہزادہ بدر کا لکھا سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور شہزادہ بدربن عبد المحسن کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں