فرانسیسی صدر کا نیتن یاھو پرحماس کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر رضامندی پر اختلافات کے تناظر میں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات کو "مکمل" کریں۔

"مذاکرات جاری رکھیں"

فرانسیسی ایوان صدر نے اشارہ کیا کہ میکروں نے "ایک فون کال میں" نیتن یاہو پر زور دیا کہ مذاکرات مکمل کریں جو جنگ بندی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی اور شہریوں کے تحفظ کا باعث بن سکیں"۔

بدھ کے روز فرانسیسی وزیرخارجہ اسٹیفنے سوگورنٹ نے جنگ بندی مذاکرات کا جائزہ لینے کےلیے مصر کا دورہ کیا تھا۔

فرانس کے پیغامات

فرانسیسی وزیرخارجہ نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ہم جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ فرانس اور خطے میں اس کے عرب شراکت داروں کی طرف سے بھیجے گئے پیغامات اسرائیل کو پہنچائے جائیں تاکہ وہ رفح پرحملے سے بازر ہے۔

تاہم فرانسیسی وزیرخارجہ سے جب پوچھا گیا کہ آیا آپ جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کے لیے کس حد تک پرامید ہیں تو انہوں اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تین فرانسیسی اسرائیلی یرغمالیوں کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جنہیں جنگ بندی کی صورت میں رہا کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں