فرانس میں 140 میٹر سے لمبی باگیٹ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

فرانسیسی بیکرز کی ایک ٹیم نے دنیا کی طویل ترین باگیٹ تیار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گزشتہ عالمی ریکارڈ اطالوی نانبائیوں نے قائم کیا تھا۔ فرنچ بیکرز کی تیار کردہ باگیٹ بریڈ ایک سو تینتالیس میٹر طویل تھی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فرانس کے نان بائیوں نے ایسے سمے میں جب پیرس کی پولیس جنگ مخالف طلبہ کو زور زبردستی سے ڈیل کر کے ان کے احتجاج اور اظہار رائے کو روک کر فرانس کے آزادی پسند شہریوں میں تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے ایک بڑی کامیابی اور پذیرائی حاصل کر لی ہے۔

فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز عالمی سطح پر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے کا ریکاڈ اور فرانسیسی اعزاز ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز ایک ایسی باگیٹ تیار کی ہے جو سائز میں پوری دنیا میں اب تک بنائی گئی سب باگیٹس کو مات دے گئی ہے۔

خیال رہے فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو بیگویٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں آٹا ، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے بیکری کے تنور میں پکایا جاتا ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اتوار کے روز دنیا کی طویل ترین اور بھاری ترین باگیٹ تیار کی ہے۔ نان بائیوں نے اس کی لمبائی کا دعویٰ 461 فٹ تک کا کیا ہے۔

یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی باگیٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے۔ اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 140،53 میٹر بنتی ہے۔ فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کے لیے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا۔ تاہم اس کے لیے بڑے سائز کا تنور اور اس تنور کی تیاری پہلا مرحلہ تھا ، پھر کامیاب تجربہ ضروری تھا۔ یہ سب مراحل طے کرنے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دن آگیا ۔

اتوار کو نصف شب کے بعد تین بجے اس منفرد اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی باگیٹ کی تیاری شروع کی گئی۔ اس کے لیے آٹا گوندھنے کا روایتی عمل شروع ہو گیا۔ آٹا گوندھے جانے کے بعد اسے روایتی باگیٹ کی شکل میں ڈھالا گیا اور ایک پہیوں والے تنور کے قریب کیا گیا۔

جہاں اسے تنور میں منتقل کر دیا گیا اور ایک خاص وقت تک تنور میں ہی رکھا گیا۔ اس کے بعد فرانس کے ان نان بائیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تھی، ان کا شاہکار تیار ہو چکا تھا اور وہ اس کی وجہ سے دنیا میں بد نامی نہیں عزت اور شہرت پانے والے تھے۔

واضح رہے اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 132،62 میٹر لمبی باگیٹ تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا تھا ، اب فرانس کے نان بائی ان سے آگے نکل رہے تھے۔ ان کا یہ خواب اتوار کے روز دن کے وقت جاگتے ہوئے پورا ہو گیا۔ یوں جو فرانس اپنی پولیس کے جنگ مخالف طلبہ کے ساتھ سختی کی وجہ سے زیر خبر آرہا تھا اس نئے عالمی ریکارڈ کے ساتھ خبروں کا موضوع بن گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں