یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے جمہوریہ یمن میں اوپن ہارٹ سرجری اور انٹروینشنل کیتھیٹرائزیشن کے لیے رضاکارانہ طبی پروگرام نے 4 مئی سے شروع ہونے والےآپریشن کے 3 دنوں کے اندر 80 اوپن ہارٹ سرجریز اور انٹروینشنل کیتھیٹرائزیشن کیں۔

یہ پروگرام جسے"البلسم" طبی فائونڈیشن کے ذریعے انجام دیا جا رہا ہے چار مئی سے15 مئی تک جاری رہے گا جس میں بڑی عمر کے افراد اور بچوں کی سرجریز کی جائیں گی۔

یہ آپریشن عدن کے شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال میں کیے گئے جہاں البلسم میڈیکل سوسائٹی کی ٹیم 24 ڈاکٹر، نرسیں اور تکنیکی ماہرین شامل ہیں نے جمہوریہ یمن میں مقامی ڈاکٹروں کےکے ایک گروپ کے تعاون سے یہ آپریشن مکمل کیے ہیں۔

یہ پروگرام محدود آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے متعدد ممالک میں مرکز کے ذریعے نافذ کیے گئے مختلف رضاکارانہ طبی پروگراموں کا حصہ ہے۔ سرجریوں کی تعداد بالغوں اور بچوں کے لیے تقریباً 25 اوپن ہارٹ سرجریوں تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ بالغوں کے لیے تقریباً 95 اور بچوں کے لیے 45 کیتھیٹرائزیشن آپریشنزشامل ہیں۔

اس حوالے سے البلسم سوسائٹی فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد الاحمری نے کہا کہ یہ دورہ سوسائٹی کی جانب سے کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ورکس کے تعاون سے مریضوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کی گئی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے یمن میں اس طرح کے مزید طبی امدادی آپریشنز کی ضرورت پر زور دیا۔

"البلسم" ایسوسی ایشن فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اعلان کیا کہ 4 سے 15 مئی 2024 تک جمہوریہ یمن میں ایک طبی مہم کے دوران بالغوں اور بچوں کے لیے اوپن ہارٹ اور علاج معالجے کے میدان میں 113 مفت سرجریز کی جائیں گی۔ یہ سرجریز شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی نگرانی میں کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں