حج سیزن

سعودی عرب کا نیا انقلابی اقدام، حج سیزن کے دوران "فلائنگ ٹیکسی سروس" متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی حکومت حج اور عمرہ کے سیزن کے دوران عازمین کی خدمت کے لیے ہر ممکن سہولیات اور ضیوف الرحمان کے راحت و آرام کی خطر اقدامات کرتی ہے۔ ان نت نئے اقدامات اور سہولیات میں پہلی بار حج سیزن کے موقع پر عازمین کی نقل و حمل کے لیے "فلائنگ ٹیکسی سروس" سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے وزیر انجینیر صالح الجاسر نے "العربیہ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت نے اس سال حج کے سیزن کے دوران مزید باسہولت اور تیز تر ٹیکنالوجیز اور نقل و حمل کے ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے"فلائنگ ٹیکسیاں" اور "ڈرونز" کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الجاسر نے بتایا کہ یہ نقل و حمل کے جدید ماڈل ہیں۔ آنے والے سالوں میں نقل و حمل کی عملی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے کمپنیاں دوڑ دھوپ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ٹیکنالوجیز اور ان کے موقع، ماحول اور موسمی حالت کے پیشر نظر حج سیزن میں تیاری ہونی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ان کا محکمہ مملکت کی قیادت کی رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں حج اور عمرہ سیزن کے دوران عازمین کو آمد ورفت کے زیادہ بہتر اور آرام دہ سفری ذرائع فراہم کی کوشش کرتی ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی تقریبا اڑتیس ہزار سے زائد عملہ عازمین کو سڑکوں، ریل گاڑیوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے سفری اور لاجسٹک سہولیات کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں