یورو ویژن: ایڈن گولن اسرائیل کی نمائندگی کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یورو ویژن گانوں کے مقابلے میں اسرائیل سیمی فائنل میں پرفارم کرے گا۔ سیمی فائنل میں اسرائیل کی طرف سے گلوکارہ ایڈن گولن پرفارم کریں گی۔

یورو ویژن کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کے روز مالمو شہر میں ہو رہا ہے۔ نیز فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے خلاف مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے یورو ویژن گانوں کے مقابلے کو براہ راست دیکھنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ لوگ مالمو میں جمع ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں مقابلوں کو دیکھنے والوں کی تعداد 200 ملین سے زائد ہے۔

68 ویں یورو ویژن کے سیمی فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے نیمو ، نیدر لینڈ کے گلوکار جوسٹ کلین اور اسرائیلی گلوکارہ ایڈن گولن شامل ہیں۔ نیمو 'دی کوڈ' ، جوسٹ کلین 'یوروپا' جبکہ اسرائیلی گلوکارہ 'ہریکین' گانا گائیں گے۔

یورو ویژن انتظامیہ نے اسرائیلی گلوکارہ کو کہہ رکھا ہے کہ وہ 'اکتوبر رین' گانے کے بول کو نئے سرے سے ترتیب دے کیونکہ ان میں حماس کے حملہ کا تذکرہ ہے۔

خیال رہے وسطی مالمو میں اسرائیلی جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں دسیوں ہزار مظاہرین کی آمد متوقع ہے۔ 23 سالہ بچار گارار نے کہا '2022 میں یورو ویژن میں شرکت پر روس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب جو کچھ اسرائیل غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ کر رہا ہے اس پر انہوں نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ہم ان کی اس منافقت کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔'

اسرائیلی گلوکارہ گولن ایڈن نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے کہا 'مجھے امید ہے کہ میرا گانا لوگوں کو متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سال یہ میرے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔

خیال رہے سویڈش حکام نے ہفتہ کے روز ہونے والے مقابلے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ نیز اسرائیلی گلوکارہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹل میں رہیں۔

یورو ویژن کے نعرے 'یونائیٹڈ از میوزک' والی ٹی شرٹ پہنے فرانسسکو گیفی نے کہا 'بعض اوقات پولیس لوگوں سے زیادہ تعداد میں موجود ہوتی ہے۔ لیکن ہمیں یہاں بہت مزہ آرہا ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں