"پائلٹ نے پیزا منگوایا تھا" پرواز میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی وجہ جان کر مسافر حیران

برطانوی فضائی کمپنی کےجہازکے پائلٹ کے پرواز کے وقت پیزا آرڈر نے مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا۔ اس پر بعض مسافروں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ گرم کھانا لینے گیا تھا اس لیے پرواز میں تاخیر ہوئی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

لزبن سے مانچسٹر جانے والی برطانوی پرواز کے مسافر اس وقت دنگ رہ گئے جب پائلٹ نے اعتراف کیا کہ اس نے پیزا آرڈر کی وجہ سے پرواز میں تاخیر کی تھی۔

ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایزی جیٹ کا طیارہ اتوار کو اڑان بھرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا لیکن اس میں کچھ دیر کی تاخیر ہوئی، جس پر پائلٹ نے مسافروں سے انٹرکام پر بات کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پرواز میں تاخیر کا فیصلہ کیا تاکہ طیارے کے عملے کےخراب سینڈوچ کی جگہ پیزا وصول کرسکے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کپتان نے کہا، "میں جہاز کے عملے کو خراب سینڈوچ کھلانے سے قاصر تھا۔ اس لیے ہم نے پیزا کا آرڈر دیا۔ اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی"۔

اس نے مسافروں سے تاخیر پر معذرت کی اور صبر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

@dailymailuk Passengers travelling from Lisbon to Manchester were absolutely stunned when their pilot admitted he delayed their flight by almost an hour because he went to get PIZZA for his crew. #easyjet #pilot #flight #flightdelayed #delayed #plane #planes #lisbon #manchester ♬ original sound - Daily Mail UK

ٹھنڈا کھانا

ایک مسافر جس نے ویڈیو ریکارڈ کی اور بتایا کہ "انہیں لزبن سے مانچسٹر جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز میں تاخیر ہوئی کیونکہ طیارے میں گرم کھانا نہیں تھا۔

مسافر نے کہا کہ "ظاہر ہے کہ سینڈوچ کافی اچھے نہیں تھے۔ اس لیے ہمیں طیارے میں مزید ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی جب کہ یہ پائلٹ گرم کھانا لینے گیا تھا"۔

اس نے مزید کہا کہ "وہ دستیاب سینڈوچ کھا کر دو گھنٹے اور 50 منٹ کی پرواز برداشت نہیں کر سکتے تھے!"

مسافروں کی شکایت

مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جہاز کے اندر انتظار کرنا پڑا اور اس دوران وہ اپنے لیے نہ تو کھانے پینے کی چیزیں حاصل کر سکے اور نہ ہی جہاز میں موجود بیت الخلاء کا استعمال کر سکے اور نہ ہی انھیں کوئی ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔

مسافر نے بتایا کہ فلائٹ مانچسٹر میں دو گھنٹے 50 منٹ تاخیر سے اتری لیکن اصل ریزرویشن آمد کے وقت سے 4 گھنٹے 29 منٹ لیٹ تھی۔

اس نے کہا "میں سفر نہ کرتا اگر مجھے معلوم ہوتا کہ بکنگ کے وقت آمد میں 3 گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر ہوتی ہے میں متبادل پرواز کی تلاش کرتا"۔

ایئر لائن کا جواب

دوسری جانب ایزی جیٹ کے ترجمان نے کہا: "ہمیں لزبن سے مانچسٹر کے لیے اس پرواز کی تاخیر پر افسوس ہے کیونکہ عملے کے لیے مناسب خوراک کی کمی کا سامنا تھا"۔

انہوں نےکہا کہ "ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے عملے کے پاس محفوظ طریقے سے کام کرنے کے لیے جہاز میں کافی انتظامات ہوں"۔

ایک علیحدہ تصویر میں کیبن کریو کے لیے مختص جگہ میں ایک شیلف پر رکھا ہوا پیزا باکس دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں