روس: مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری، خوفناک حادثے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی خبر رساں ادارے"ٹاس" کے مطابق کل جمعہ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں دریائے مویکا پر پل سے مسافر بس گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ایجنسی نے بتایا کہ حادثے میں 6 مسافر زخمی ہوئے جنہی ہسپتال لے جایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

حکام کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بس پل کی دیوار سے ٹکرانے سے پہلے تیزی سے موڑ کاٹتے ہوئے پر پانی میں ڈوب گئی۔

ڈرائیور کو پانی کے اندر سے نکال کر گرفتار کرلیا گیا۔ حادثے کے وقت بس میں بیس مسافر سوار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں