سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کی یو این رکنیت کے حق میں قرارداد کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطین کی مستقل رکنیت کے حق میں قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس قرارداد سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی رائے عامہ دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کی تشکیل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، امریکا، اسرائیل، ارجنٹائن اور ہنگری سمیت نو ممالک نے مخالفت کی جبکہ 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کر لیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ‘‘ریاض منصور نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم آزادی چاہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں