سعودی ٹیم کی سائنس اور انجینیرنگ نمائش میں شرکت کے لیے امریکہ آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی سائنس اور انجینیرنگ ٹیم ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ ایگزیبیشن (آئی ایس ای ایف 2024) میں شرکت کے لیے لاس اینجلس پہنچ گئی ہے، جو 10 سے 18 مئی تک لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

اس سائنسی مقابلے کے لیے 35 مرد و خواتین طلبا شامل ہیں جب کہ دنیا بھر کے 70 ممالک کے 1,700 طلبا اور طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے اس نمائش میں کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن "موھبہ" اور وزارت تعلیم نمائندگی کر رہے ہیں۔

"موھبہ" نے وضاحت کی کہ سعودی سائنس اور انجینیرنگ ٹیم میں اعلیٰ سعودی طلباء شامل ہیں جنہیں اس سال کے آغاز میں مملکت کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے 210,000 سے زائد طلباء اور طالبات میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

منتخب سعودی طلبا

یہ انٹیل آئی ایس ای ایف نمائش میں مملکت کی لگاتار 18ویں شرکت ہے جو کہ 2007ء میں شروع ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ شرکت کے دوران سعودی طلباء نے 133 ایوارڈز حاصل کیے جن میں 92 بڑے ایوارڈز اور 41 خصوصی ایوارڈز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں