نائب صدر کے لیے نِکی ہیلی کے نام پر غور نہیں کیا جا رہا: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابق ریپبلکن حریف نکی ہیلی ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہے ہیں۔

ریپبلکن امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا کہ نِکی ہیلی ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے بارے میں میں نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہا ہوں۔ لیکن میں ان کے لیے دنیا کی تمام خوشیاں چاہتا ہوں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئی تھیں جب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر بحث شروع ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ ذکر کیے جانے والے ناموں میں سینیٹرز ٹم سکاٹ اور جے ڈی وانس اور نیویارک کے نمائندے ایلیس سٹیفانیک تھے تاہم کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے نکی ہیلی کا نام بھی موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں