انجیلا میرکل کا "آزادی" کے عنوان سے اپنی یادداشت شائع کرنے کا اعلان

لائم لائٹ سے دور رہنے کے بعد سابق جرمن چانسلر آئندہ نومبر میں 700 صفحات کی یادداشت شائع کرینگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے پبلشر نے اعلان کیا ہے کہ انجیلا میرکل کی یادداشتیں نومبر کے آخر میں شائع ہونے والی ہیں۔ یورپ کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک کی سربراہی کا ان کا 16 سالہ دور ختم ہوا تو اس کے تین سال بعد ان کی یادداشت لانے کا اعلان کیا گیا۔

’’Kippenhauer & Fitch ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 700 صفحات پر مشتمل یادداشت کا عنوان "آزادی" ہے۔ اسے 26 نومبر کو شائع کیا جائے گا۔ میرکل نے اپنے دیرینہ معاون اور مشیر بیٹ بومن کے ساتھ مل کر اس کتاب کی تصنیف کی ہے۔

میرکل ایک سابق تحقیقی سائنسدان ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں وقت گزارا، وہ 22 نومبر 2005 کو جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنی تھیں۔ 69 سالہ میرکل نے عالمی مالیاتی بحران، یورپ میں قرض اور نقل مکانی کے بحران اور کورونا وائرس کی وبا سمیت کئی بحرانوں کے دوران جرمنی کی قیادت کی ہے۔

پبلشنگ ہاؤس نے میرکل کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے آزادی کا مطلب سیکھنا چھوڑنا نہیں بلکہ سیاست چھوڑنے کے بعد بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔ پبلشنگ ہاؤس نے کہا کہ یہ کتاب دنیا بھر کے 30 سے زیادہ ممالک میں پیش کی جائے گی۔

دسمبر 2021 میں موجودہ چانسلر اولاف شولز کو اقتدار سونپنے کے بعد سے میرکل عام طور پر مرکزی معاملات سے باہر رہی ہیں۔ اس دوران وہ سیاسی تنازعات اور اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی سرگرمیوں سے بھی دور رہی ہیں۔ میرکل کو فوربز میگزین نے مسلسل 10 سال تک دنیا کی سب سے طاقتور خاتون قرار دیا تھا۔ انہیں مغرب میں لبرل اقدار کی ایک مضبوط حامی اور لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں