حماس نے ترکیہ میں اڈہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

غزہ میں اسرائیلی فوج کو ملنے والی خفیہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے نیٹو کے ارکان سمیت پڑوسی ممالک میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کو مربوط کرنے کے لیے ترکیہ اور دیگر جگہوں پر خفیہ اڈے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اخبار'دی ٹائمز' کے مطابق اس دستاویز میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا اسرائیلی محاصرہ توڑنےکی گذشتہ ایک دہائی میں کی جانے والی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے، ایسی سرگرمیاں جو حماس کو دفاعی راستے پر ڈال دیتی ہیں۔

منصوبے کے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے مطابق صرف فوجی مراکز کے قیام کا آپشن تھا جو خصوصی کارروائیوں کی بنیاد بنیں گے جو "فوجی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر مزاحمت کو مضبوط کر سکیں"۔

'ترکیہ میں اڈے کا قیام' کے عنوان سے دستاویز میں متعدد فوجی سیلز اور کئی ممالک میں محفوظ ٹھکانےقائم کرنے کے ہدف کے ساتھ ایک تین سالہ منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد فوجی سیلوں کو تربیت دینا، تخریب کاری اور قتل و غارت گری کے لیے عملی منصوبہ بندی کرنا تھا"۔

قتل کی فہرست

مذکورہ بالا قتل کے اہداف میں 'موساد' کے افسران اور کمانڈر اور بااثر اسرائیلی شہری شامل تھے۔

منصوبے میں جن سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں اسرائیلی بحری جہازوں کی تخریب کاری اور لوگوں کو "اغوا" کرنا بھی شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کل پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس کے ایک ہزار سے زائد ارکان اس وقت ان کے ملک کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ "حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتے"۔

حماس کی قیادت کی ترکیہ منتقلی کی افواہیں

رواں ماہ کے آغاز میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ حماس کے رہ نماؤں کی ترکیہ منتقلی فی الحال سوال سے باہر ہے۔ انہوں نے فلسطینی تحریک سے دو ریاستی حل کے معاملے پر فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یکم مئی کو العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ایک سیاسی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ امن کا حصول چاہتا ہے جنگ کا نہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ انقرہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کو پرسکون کرنے میں کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں