زکر برگ کی شرٹ پر جملے نے تونس کو ناراض کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ پر جو شرٹ پہنی تھی وہ جشن کی بجائے غصے کا طوفان برپا کر دے گی۔

امریکی ارب پتی کی جانب سے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل پیج پر شائع کی جانے والی تصاویر نے تونس میں سوشل میڈیا پر ھنگامہ کھڑا کردیا۔ ان تصاویر میں مارک زکر برگ نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر لکھا گیا ایک جملہ وجہ تنازع بنا۔

زکربرگ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ نظر آئے اور انہوں نے ایک سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لاطینی زبان میں "Est Delenda Carthago " لکھا۔ اس عبارت کا مطلب تھا کہ ’’ کارتھیج کو تباہ کرنا ضروری ہے‘‘۔ اگرچہ یہ رومن ریپبلک کے ایک مشہور سیاست دان کیٹو دی ایلڈر کا ایک لاطینی بیاناتی جملہ ہے لیکن ناقدین نے اسے دوسرے زاویے سے دیکھا ہے۔

اس حوالے سے دفاع کرنے والوں اور حملہ آوروں کے درمیان رائے تقسیم ہوگئی۔ کچھ نے اسے تیونس کے لوگوں کے لیے اشتعال انگیزی سمجھا اور کہا سالگرہ خوشی اور چھٹیاں منانے کا موقع ہے ناکہ تباہی اور توڑ پھوڑ کے دعوے کرنے کا۔ دوسرے افراد نے اس بنیاد پر اس کی اہمیت کو کم کر دیا کہ یہ ایک جملہ ہے جو مغرب میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ جملہ عام طور پر طاقت، ہمت اور دفاع کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دوسری صدی قبل مسیح کے وقت کے اس جملے کا یہ معنی لیا جاتا ہے کہ رومن ری پبلک کی دوسری تہذیبوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے مارک زکربرگ امریکی بزنس مین اور ارب پتی ہیں۔ وہ 14 مئی 1984 کو وائٹ پلینز، نیو یارک میں پیدا ہوئے اور منگل کو انہوں نے اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں