سعودی ولی عہد کا واضح وژن مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل سکتا ہے: لنڈسے گراہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا واضح وژن ہے جو مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دو ریاستی حل کے بارے میں واضح موقف رکھتا ہے۔

سعودی عرب کی سلامتی کی ضمانت

ریپبلکن سینیٹر نے العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ سعودی ولی عہد امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور میں ان کی حمایت کرتا ہوں۔ ولی عہد ایک معاہدے اور دو ریاستی حل کے لیے سکیورٹی کی ضمانتیں چاہتے ہیں"۔

"سعودی عرب کے لیے بہترین گارنٹی"

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کی تمام درخواستوں کے حوالے سے بہترین ضمانت ہے۔

گراہم نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے رہ نما "کرپٹ" ہیں۔

’اسرائیل مذاکرات کے لیے تیار ہے‘

انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مستقبل کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'غزہ میں جنگ کے اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے پہلے حماس کو ختم کرنا ہوگا'۔

انہوں نےکہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں اپنا مشن پورا نہیں کرتا تو حماس مختلف شکلوں میں واپس آ سکتی ہے۔

"غزہ پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ"

جب کہ امریکی سینیٹر نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے اسرائیل کو غزہ پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرنے کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر جوہری بم گرانا چاہیے، لیکن میں نے کہا کہ حماس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو اسرائیل کواپنا مشن مکمل کرنا چاہیے"۔

گراہم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی مہم کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

اتوارکی صبح میٹ دی پریس پر این بی سی کے کرسٹن ویلکر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا "اسرائیل کو غزہ کی پٹی کو جوہری ہتھیاروں سے ہمکنار کرنے کا جواز ملے گا، صرف اس لیے کہ امریکہ نے جاپان کے خلاف 1940 کی دہائی میں ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایسا کیا تھا، جس نے پہلے جنگ کا آغاز کیا۔ جنگ کے آغاز میں امریکہ پر اس نے امریکی بندرگاہ پرل ہاربر پر حملہ کیا جس کے بعد امریکہ کو جاپان کے خلاف جوہری حملے کا جواز مل گیا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں