استنبول اور کابل کے درمیان 'ٹرکش ائیر لائنز' کی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکیہ کی ائیر لائنز نے دوبارہ سے کابل کے لیے اپنی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ طویل تعطل کے بعد یہ پروازیں 21 مئی سے دوبارہ مسافروں کو لانے کے لئے بروئے کار ہوں گی ۔
ترکیہ نے 2021 میں کابل کے لیے اس وقت اپنی پروازیں روک دی تھیں ، جب بہت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کا کابل سے انخلا ہو گیا تھا اور کابل ائیر پورٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر استعمال میں نہیں رہ سکا تھا۔

تاہم اب ترکیہ کی ائیر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ ہماری دنیا وسیع ہو رہی ہے۔ اس لیے استنبول سے کابل کے درمیان ' ٹرکش ائیر لائنز' کی ہر ہفتے میں چار پروازیں چلیں گی۔
'ٹرکش ائیر لائنز' کے اعلان کے مطابق یہ چار پروازیں استنبول اور افغان دارالحکومت کے درمیان منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں قائم ایئر لائن فلائی دبئی نومبر 2023 میں کابل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے والی پہلی بین الاقوامی کیریئر بن چکی ہے۔

واضح رہے افغانستان کے کابل ایئر پورٹ کے مکمل آپریشن کے لیے دستیاب ہونے کا مطلب افغانستان کی بکھری ہوئی معیشت کو بحال کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

اب تک فلائی دبئی کے علاوہ، افغانستان کی کام ایئر اور آریانا افغان ایئر لائنز فی الحال کابل سے دبئی، ماسکو، اسلام آباد اور استنبول سمیت دیگر مقامات تک محدود خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ٹرکش ائیر لائنز اب ان پروازوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں