میسی کا بارسلونا میں شمولیت کا ٹشو پیپر پر لکھا کنٹریکٹ ایک ملین ڈالر میں فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فٹبال کے میں دو عشرے سے چھائے ارجنٹائنی کھلاڑی لیونل میسی کا فٹ بال کی دنیا میں باقاعدہ آغاز بارسلونا کلب سے ہوا۔ تب میسی کی عمر صرف 13 سال تھی اور کلب کی طرف سے میسی کی شمولیت کا کٹریکٹ ایک ٹشو پیپر پر نیلی روشنائی میں لکھا گیا تھا۔ ایک عام سے کپڑے پر لکھے چند الفاظ پر مشتمل اس لیٹر کے بارے میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ ایک وقت اس کی قیمت کروڑوں میں پہنچ جائے گی۔

بوناہمز کے نیلام گھر نے کہا ہے کہ وہ ٹشو پیپر جس پر بارسلونا کے لیونل میسی کو اس کی 13 سال کی عمر میں کلب میں شمولیت کا کنٹریکٹ تحریر کیا تھا 762,400 پاؤنڈ یعنی 9 لاکھ 69 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں ریہ رقم تیس کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

لیونل میسی کا بارسلونا کے ساتھ ٹشو پیپر پر معاہدہ

ٹشو پیپر پر دسمبر 2000 میں دستخط کیے گئے تھے جب اس وقت بارسلونا کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر کارلس ریشک نے ارجنٹائن کے نوجوان کو شامل کرنے کے لیے کھلاڑی کے ایجنٹ ہوراشیو گاگیولی سے اتفاق کیا تھا، جو بعد میں کلب کا آل ٹائم ٹاپ اسکورر بن گیا۔

فٹ بال کی تاریخ کا اہم لمحہ اس وقت آیا جب ریشک نے گیگیولی سے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کی جس میں میسی کے والد جارج کی جانب سے کلب سے کاتالان کلب کے ساتھ ابتدائی ٹیسٹ کروانے کے بعد ان کی شمولیت پر کلب کی جانب سے ردعمل میں خدشات کا اظہار کیا گیا۔

معاہدے کنٹریکٹ کے الفاظ نیلی سیاہی سے لکھے گئےتھے۔ اس کا مقصد نوعمر میسی کے والد جارج میسی کو یقین دلانا تھا کہ معاہدہ مکمل ہو جائے گا۔ جارج نے اپنے بیٹے کو ارجنٹائن واپس کرنے کی دھمکی دی تھی کیونکہ بارسلونا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔

انہوں نے پومپیا ٹینس کلب کے نیپکن پر لکھا کہ “14 دسمبر 2000 کو بارسلونا میں میسرز کی موجودگی میں منگیلا اور ہوراسیو بارسلونا کلب کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر کارلس ریشک اور اپنی ذمہ داری کے تحت کھلاڑی لیونل میسی کے کنٹریکٹ پردستخط کیے حالانکہ میسی کی عمرصرف تیرہ سال تھی۔

اس معاہدے پر جس کی باضابطہ طور پر اس وقت کے کلب کے صدر جان گیسپارٹ نے توثیق کی تھی اسی رات سرکاری طور پر منظوری دی گئی تھی۔

ایک ماہ بعد بارسلونا نے کاتالان کلب میں اپنا 20 سالہ سفر شروع کرنے کے لیے میسی کے ساتھ دستخطی عمل مکمل کیا۔

آٹھ بار بیلن ڈی جیتنے والے میسی نے بارسلونا کو 35 ٹائٹل حاصل کرنے میں مدد کی۔ اس نے 782 میچوں میں حصہ لیا اور 674 گول اسکور کیے۔

میسی نے 2021 کے موسم گرما میں پیرس سینٹ جرمین کے لیے بارسلونا چھوڑ دیا۔ اس کے بعد وہ امریکن لیگ میں انٹر میامی میں شامل ہوئے۔

بون ہامز کے ایک سینیر عہدیدار ایان ایلنگ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہاں یہ ایک ٹشو ہے لیکن یہ وہ مشہور ٹشو ہے جس نے لیونل میسی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس نے میسی کی زندگی اور ایف سی بارسلونا کا مستقبل بدل دیا۔ دنیا بھر کے اربوں شائقین کو فٹ بال کے بہترین لمحات دینے میں بہت بڑا کردارادا کیا"۔

نیلامی کی ابتدائی قیمت 300,000 پاؤنڈ سٹرلنگ تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں