'آرامکو' کے تین امریکی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی تیل کمپنی 'آرامکو' نے امریکی کمپنیوں کے ساتھ تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ 'آرامکو 'کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق ان امریکی کمپنیوں میں ایروسیل، سپریٹس اور رونڈو شامل ہیں۔

مفاہمتی یاد داشتوں کے مطابق امریکی کمپنیاں امکانی طور پر کاربن کو کم کرتے ہوئے توانائی کے مسائل کا حل نکالیں گی۔

مفاہمت کے تحت طے پایا ہے کہ 'ایرو سیل' اپنے بیڑے کو سعت دیتے ہوئے اپنی گیس پائپ لائنز سے متعلق ٹیکنالوجی کے تجارتی فروغ کو بڑھائے گی۔

ابتدائی معاہدے کے مطابق 'سپریٹس' کے ساتھ آرامکو کا اتفاق ہوا ہے کہ یہ توانائی کے شعبے میں دستیاب مواقع بڑھانے کے لیے توانائی کی ضروریات میں کمی لانے کے لیے 'ائیر کیپچرنگ' کرے گی۔

'آرامکو 'کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے 'رونڈو 'کے ساتھ اس امر پر اتفاق پایا گیا ہے رونڈو آرامکو کی تنصیبات میں ہیٹ بیٹریاں لگانے کا کام کرے گی۔

واضح رہے سعودی' آرامکو 'اور امریکی کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط امریکی وزیر برائے توانائی جینیفر گرینھوم کے مملکت کے حالیہ دورے کے دوران کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں