امریکہ، سعودی عرب سکیورٹی و جوہری توانائی تعاون معاہدے کے قریب پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سلامتی سے متعلق نئے معاہدے کی صورت ضمانتوں کے قریب تر پہنچ رہے ہیں۔ نیز جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے سلسلے میں بھی پیش رفت قریب تر ہے۔

امریکی انتظامیہ کے ایک اعلی ذمہ دار نے اس بارے میں منگل کے روز آگاہ کیا ہے۔ اس دوطرفہ پیش رفت کو دفاعی معاہدے کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔ جیک سلیوان کا سعودی ولی عہد نے اتوار کے روز خیر مقدم کیا تھا۔ دونوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے تذویراتی نوعیت کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ مزید یہ کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

جیک سلیوان اور ولی عہد نے سٹریٹجک معاہدے کے نیم حتمی ورژن کے متن پر بھی غور کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ملک معاہدے کے قریب ہیں۔

علاوہ ازیں امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور ولی عہد کے درمیان فلسطین کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ تاکہ اس مسئلے کا پائیدار اور قبل بھروسہ حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں غزہ جنگ اور بعد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں