مراکش سے یورپ سمیت دنیا بھر کے لیے 7 لاکھ گاڑیوں کی برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مراکش کی مالیاتی امور کی وزیر نادیہ فتاح نے کہا ہے کہ ان کا ملک صنعتی میدان میں پیش رفت کر رہا ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ہر سال 7 لاکھ گاڑیاں برآمد کر رہا ہے۔ جن میں سے گاڑیوں کی زیادہ تر تعداد یورپی ملکوں کو برآمد کی جاتی ہے۔

انہوں نے مصر میں عرب ملکوں کے اجلاس کے دوران 'العربیہ بزنس' کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے 'مراکش تمام عرب مالیاتی اداروں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ یہ اجلاس تبادلہ خیال اور اضافی فنڈنگ کے حصول کے مواقع فراہم کرتی ہیں اور یہ ہر کسی کی ضرورت ہے۔'

انٹرویو میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے نادیہ فتاح نے کہا 'موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر مراکش کی معیشت پر پڑتا ہے۔ نیز گزشتہ چھ سالوں سے خشک سالی کا سامنا ہے۔'

انھوں نے مزید کہا 'صنعت و سیاحت کے شعبوں میں تحرک سے اگلے سال کے آخر تک مراکش کی معیشت میں 3 اعشاریہ 4 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں گاڑیوں کی سالانہ 7 لاکھ برآمد سے زرعی شعبے میں کمی کی تلافی ممکن ہو سکے گی۔ '

وزیر مالیاتی امور نادیہ فتاح نے کہا 'بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 18 ماہ کا معاہدہ ہوا ہے۔ جس سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں