مکہ: جعلی حج مہم کی ترویج پر مصری شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے جعلی اور گمراہ کن حج مہمات کو فروغ دینے کے الزام میں مصری شہریت کےحامل ایک تارک وطن کو گرفتار کیا۔

اس شخص پر دھوکہ دہی سے عازمین کو حج اور ٹرانسپورٹس کی فراہمی کی کوشش کا الزام ہے

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا۔

پبلک سیکیورٹی شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔

اس حوالے سے کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی نشاندہی پر مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں 999 ہیلپ لائن اور ملک کے دیگر علاقوں میں 911 پر مجاز حکام کو اطلاع دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں