نیپال کے ایک سرکردہ میڈیا گروپ کا مالک گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیپال میں سب سے بڑ ے میڈیا گروپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ یہ ظاہر کی گئی ہے کہ انہوں نے ملکی شہریت کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیپالی ذرائع کے مطابق میڈیا آئیکون کیلاش سیروہیا کو آج بدھ کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہیں منگل کے روز دارالحکومت کھٹمنڈو میں ان کے میڈیا آفس کانتی پور پبلیکیشنز سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کیلاش سیروہیا کا میڈیا ہاؤس اخبارات جے علاوہ ٹی وی، ریڈیو چینلز اور ویب سائٹس بھی چلاتا ہے۔

کیلاش سیروہیا نے اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی تردید کی یے اور کہا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ تاہم پولیس کہہ رہی کہ کیلاش کے شناختی کارڈ کا بھی وہی نمبر ہے جو کسی دوسرے شہری کا ہے۔ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کیلاش سیروہیا کے مطابق انہیں وزیر داخلہ ان خبروں کا بدلہ لینے کے لیے گرفتار کرایا جو وزیر داخلہ کی مالی بے قاعدگیوں سے متعلق تھیں۔ نیپالی اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں