برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے 4 جولائی کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

سوناک نے ووٹرز کو حکمران کنزرویٹو کو ایک اور موقع دینے کی ترغیب دینے کے لیے اچھی معاشی خبروں کے ساتھ ایک دن کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ برطانیہ اپنے مستقبل کا انتخاب کرے۔

سوناک کی مرکزی دائیں بازو کی جماعت کی 14 سال اقتدار میں رہنے کے بعد اس کی حمایت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے۔

پارٹی نے گذشتہ دو برسوں میں کئی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کی ہے، خاص طور پر معاشی کساد بازاری، اخلاقی اسکینڈلز اور دیگر بحران شامل ہیں۔

لگتا ہے کہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی سوناک کی جماعت کو شکست سے دوچار کرے گی۔

سوناک کی جانب سے خلاف معمول منگل کے بجائے بدھ کی سہ پہر کو اجلاس طلب کیا جب کہ وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اجلاس میں شرکت کے لیےالبانیہ کا دورہ مختصر کرکے واپس لندن پہنچے تو نئے انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

انتخابات کا انعقاد لاگت کے بحران اور یورپ سے انگلش چینل کو خطرناک طریقے سے عبور کرنے والے تارکین وطن اور سیاسی پناہ کے متلاشیوں سے نمٹنے کے طریقے پر گہری میں ہو رہا ہے۔

یہ اعلان اس دن سامنے آیا جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی افراط زر تیزی سے گر کر 2.3 فیصد پر آ گئی ہے جو گھریلو بلوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے تقریباً تین سالوں میں اس کی کم ترین سطح ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں