حوثیوں کے زیر کنٹرول الحدیدہ ایئرپورٹ پر امریکہ برطانیہ کے چھ حملے

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی حملوں کے بعد امریکی برطانوی اتحاد "خوشحالی کے محافظ" تشکیل دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حوثی گروپ نے امریکی اور برطانوی طیاروں نے الحدیدہ ایئرپورٹ پر چھ فضائی حملے کیے ہیں۔ مغربی یمن میں یہ ایئرپورٹ حوثی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔ امریکی اور برطانوی افواج نے بحیرہ احمر میں "خوشحالی کے محافظ" اتحاد کے تحت کارروائی اس وقت شروع کی ہیں جب حوثی گروپ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے رد عمل میں بحیرہ احمر میں تجارتی اور فوجی بحری جہازوں پر حملے شروع کئے۔

حوثی گروپ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا مقصد اسرائیلی فورسز پر اس چیز کا دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ امدادی سامان اور ادویات کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔

حوثی گروپ نے کہا کہ وہ بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحر ہند میں تجارتی اور فوجی بحری جہازوں کو نشانہ بنانا اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ ختم نہیں کردیتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں