فرانس میں اولمپک مشعل ریلی کے دوران مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کی وزارت داخلہ کے حکام نے جمعرات کے روز ایک ایسے شخص کے حراست میں لیے جانے کا اعلان کیا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کو شک ہے کہ وہ فرانس میں اولمپک کھیلوں کے سلسلے میں اولمپک مشعل ریلی کے دوران پر تشدد کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص سے گرفتاری کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مشتبہ شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی فرانس کے پولیس افسروں اور وزارت داخلہ کے دیگر حکام کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر مشتبہ شخص کی گرفتاری میں کردار ادا کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے تمام حکام کی پیشہ وارانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کمٹمنٹ کی تعریف کی۔ وہ مشعل بردار اولمپک ریلی کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے مشعل بردار اولمپک ریلی کا آغاز صبح سویرے ہوا اور یہ ساڑھے سات بجے شام مکمل ہوجائے گی۔ اولمپک کھیلوں کے مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں