لیبیا میں پولیس اہلکار پر حملہ کرنے والے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی پولیس نے ایک شیر کو اس کے مالک سے فرار ہونے کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ شیر نے فرار کے بعد ایک شہری کے گھر پر حملہ کر دیا اور ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔

درنا شہر میں پیش آنے والے واقعے میں شہری خوف زدہ ہوگئے اور ہر طرف ہل چل پیدا ہوگئی تھی۔

منگل کو درنا میں زرعی پولیس سروس نے اعلان کیا کہ وہ ایک شیر کوایک شہری کے گھر میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد مارنے میں کامیاب ہو گئی۔ شیر ایک شہری کے گھر میں گھس گیا جس کے بعد پولیس پولیس نے موقعے پر پہنچ کر اسے گولی مار دی۔ اس سے قبل شیر نے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں مردہ شیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں