مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں: پولینڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپ کے ایک ملک پولینڈ نے بھی بدھ کے روز اعلان کر دیا ہے کہ وہ بھی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ پولینڈ کے مطابق اس کی یہ حمایت مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعے کو حل کرنے اور مسئلے کے دیر پا حل کے لیے ہے۔

پولینڈ کا یہ اہم بیان آئر لینڈ، سپین اور ناروے کے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ ریڈوسلا سیکورسکی نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ہے ' وہ اس سلسلے میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندوں اور دوسرے ملکوں کی کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ '

پولش وزیر خارجہ نے کہا ' ہم جانتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل اور پائیدار امن دوریاستی حل کے بدولت ہی ممکن ہے۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ نے 1988 میں ہی فلسطین ریاست کوتسلیم کر لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں