سعودی وزیر خارجہ کی غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر فلسطینی وزیر اعظم سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد مصطفیٰ سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فون کال پر صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے غزہ میں وزارت صحت نے لڑائی کے 230 ویں دن جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ تاریخ کی بدترین جارحیت میں صہیونی فوج 35800 فلسطینیوں کو خون میں نہلا چکی ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ مرنے والے ہزاروں فلسطینی اس کے علاوہ بھی ہیں جن کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ہی رہ گئی ہیں اور عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں