سعودی عرب: لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شامی باشندہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں قصیم ریجن کی پولیس نے ایک لڑکی کو بلیک میل کر کے اور اسے دھمکیاں دینے کے جرم میں شامی شہریت کے حامل رہائشی کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہراسانی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا غلط استعمال، نیز کیمرے سے لیس موبائل فونز یا اس طرح کے غلط استعمال سے کسی کی نجی زندگی میں مداخلت قابل سزا جرم ہے۔

بلیک میلنگ کے جرم کے تمام رویے ممنوع ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص کی مرضی میں خلل پڑتا ہے۔اس کی پسند اور رضامندی کو چھین لیا جاتا ہے اور اسے ایسی بات پرمجبور کیا جاتا ہےجسے وہ رضا کارانہ طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں