فلسطین کو تسلیم کرنے کی دستاویزات ،ناروے نے فلسطینی وزیر اعظم کو پیش کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ناروے نے اتوار کے روز فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد مصطفی کو دستاویز پیش کر دی ہیں۔ یہ غیر معمولی تقریب اتوار کے روز برسلز میں ہوئی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی ان دنوں برسلز میں ہیں جہاں وہ یورپی یونین کے ممبر ملکوں کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اتوار کے روز تک 35984 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔

لیکن اسرائیل اور حماس کے درمیان اس تاریخی جنگ نے اسرائیل کو سات ماہ کے اندر عالمی سطح تنہا ہی نہیں کیا بلکہ پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے کہ اسرائیلی کی عالمی سطح پر بھی اور فلسطینیوں کے خلاف بھی اپروچ غیر قانونی اور مجرمانہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سات ماہ کے دوران فطینی کاز کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی زندگی اور بے مثال قسم کی توجہ ملی ہے۔ جبکہ اسرائیل کی بدنامی اور تنہائی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سلسلے میں بڑی پیش رفت تین یورپی ملکوں کی طرف سے اسی ماہ ہوئی ہے۔ ان تین ملکوں میں ناروے ،آئر لینڈ اور سپین شامل ہیں۔ ان تینوں نے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم۔کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ناروے کے وزیر خارجہ اسپین بارتھ ایڈے نے فلسطینی وزیر اعظم کو کاغذات پیش کیے تاکہ انہیں باقاعدہ اطلاع دی کائے کہ ناروے فلسطینکو تسلیم کر رہا ہے۔ محمد مصطفی نے برسلز میں یورپی یونین کے کئی وزرائے خارجہ اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ناروے اگر چہ یورپی یونین کا رکن ملک نہیں ہے لیکن ایک اہم یورپی ملک ہے۔ ناروے اور زپین و آئر لینڈ کی طرف سے فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کی عالمی سطح پر خوب پذیرائیجاری ہے۔ تاہم اسرائیل بہت تکلیف میں ہے۔

فلسطینی عوام 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر اپنی آزاد اور خود مختار ریاست کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسے میں غزہ کے فلسطینی غیر معمولی قربانیاں بھی پیش کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے اقدامات اور کی گئی تباہی کو بین الاقوامی سطح پر دو اہم ترین عدالتوں نے اسرائیل کے خلاف مقدمات کی سماعت شروع کر رکھی ہے۔ ان اعلی ترین عدالتوں سے اسرائیل کے لیے مسلسل بری خبریں آرہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں