برطانوی ہوائی اڈے پر ’کنویئر بیلٹ‘ میں پھنسنے والی خاتون ملازمہ ہمیشہ کے لیے معذور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر’ہیتھرو‘ پر سامان کنویئر بیلٹ نے ایک خاتون ورکرکو اس وقت شدید زخمی کر دیا جب وہ اپنی معمولی غفلت کے نتیجے میں بیلٹ میں پھنس گئی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

برطانوی اخبار ’میٹرو‘ کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطالعے سے گذری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر پیش آنے والے حادثے میں اس خاتون کے دماغ کو نقصان پہنچا۔ اسے ’کنویئر بیلٹ‘ نے ہڑپ کر لیا تھا۔ اس کی شال بیلٹ پر پھنس گئی اور پھر وہ اسے گھسیٹ کر لے گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

باون سالہ جیسپر سہوتا جو 30 سال سے زائد عرصے سے ہوائی اڈے پرکام کر چکی ہیں ’لوگان ایئر‘ کی پرواز سے سامان اتار رہی تھیں۔ یہ پرواز 14 فروری کو اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنڈی سے پہنچی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس خاتون کو دماغی نقصان سمیت شدید چوٹیں آئیں اور اب وہ مستقل طور پر معذور ہو چکی ہے۔

اس کے خاندان اپنے آجر ’مینزیز انٹرنیشنل ایوی ایشن سروسز‘سے اس کی دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

برطانوی اخبار"ڈیلی ٹیلی گراف" کوانٹرویو دیتے ہوئے جیسپر کے بیٹوں نینا ہیر اور ہرمن سہوتا نےکمپنی پر الزام لگایا کہ وہ ان کے ساتھ ایک عدد کی طرح سلوک کرتی ہے نہ کہ ایک قابل قدر ملازم کے طور پر۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں۔

وکلاء نے مینزیز کو تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈز (380,000ڈالر) ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاک جیسپر کو ہلنگڈن ہسپتال سے ویلنگٹن ہسپتال منتقل کرنے کیا جا سکے۔

اس کی بیٹی نینا نے کہا کہ مینزیزنے ابتدا میں کہا تھا کہ وہ جیسپرکی مدد کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی، جس نے 22 سال کی عمر میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر کام کرنا شروع کیا تھا، لیکن کمپنی نےاپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

خاندان کا کہنا تھا کہ جیسپرایک وفاداراور دیرینہ ملازمہ ہے اور وہ اس کی مدد کرنا کمپنی پر ایک قرض ہے۔

حادثے کے نتیجے میں ہارمان نے کہا کہ انہیں کشیدگی کی وجہ سے بطور انجینیر کام سے وقت نکالنا پڑا، جب کہ نینا کو خاندان کے گھر کے قریب ایک بھرتی کمپنی میں کم معاوضے پر اسے ملازمت دی گئی۔

مینزیز کے ترجمان نے کہا کہ "اس سال کے شروع میں ہیتھرو ہوائی اڈے پر ایک ملازمہ کے ساتھ پیش آنے والےسنگین واقعے کے بعد ایک فعال تفتیش جاری ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں