لبنان: اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے آٹھ ارکان مارے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں العربیہ اور الحدث چینلز کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان میں شروع کیے گئے حملوں میں حزب اللہ کے جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ قصبے ’’حولا‘‘ پر حملے میں تین افراد مارے گئے ہیں۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور دیگر عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون حملے نے ملک کے جنوب میں واقع قصبے ناقورہ میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج نے دیگر تفصیلات فراہم کیے بغیر لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا۔ سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے اگلے ہی روز سے لبنان کی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ لگ بھگ ہر روز سرحدوں کے دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملے کئے جارہے ہیں۔ اسرائیل کے حملوں سے لبنان میں حزب اللہ کے ارکان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوگئی ہے۔ حزب اللہ کی راکٹ باری سے اسرائیل میں بھی چند افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں