نیویارک کے سب وے میں آتش گیر مادہ پھینک دیا گیا، ایک شخص جھلس کر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک شخص نے ایک کپ کو آگ لگا دی جس میں آتش گیر مائع تھا اور اسے نیو یارک سٹی کے سب وے مسافر پر پھینک دیا۔ قمیض میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ شہر کی پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر جنوبی مین ہٹن میں نمبر ایک ٹرین پر بے ترتیب حملہ ہوا۔ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والا 23 سال کا شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

متاثرہ شخص نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ اپنی منگیتر اور کزن کو آتش گیر مائع سے بچانے کی کوشش کر رہا تھا جب اس کی قمیض میں آگ لگ گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ جلنے سے اس کے جسم کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزم کے ہاتھ میں ایک کپ تھا۔ اس نے اسے آگ لگا دی اور سب کچھ پھینک دیا۔

حکام نے بتایا تھوڑی دیر بعد ایک 49 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے ایک فون کا سراغ لگایا جو ملزم نے مبینہ طور پر سب وے کے دوسرے مسافر سے چرایا تھا۔ پولیس نے اس شخص کے خلاف الزامات کا اعلان نہیں کیا اور فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس کے پاس ان الزامات کا جواب دینے کے لیے کوئی وکیل موجود ہے یا نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں