چین کی دعوت پرعرب ممالک کی قیادت رواں ہفتے بیجنگ کا دورہ کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی، متحدہ عرب امارات، بحرین اور تونس کےصدوررواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی سے یکم جون تک عرب رہ نما چین کے سرکاری دورے کریں گے اور چین - عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وفد میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، تونس کے صدر قیس سعید اور متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان شامل ہوں گے۔

نائب وزیر خارجہ ڈنگ لی نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ صدر شی جن پنگ جمعرات کو فورم میں شرکت کریں گےجہاں وہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدرشی عرب رہ نماؤں کے ساتھ"دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بالترتیب چاروں ممالک کے سربراہان مملکت سے بھی بات چیت کریں گے"۔

ڈنگ نے کہا کہ اس فورم کا مقصد "چین اور عرب ممالک کے درمیان ہم آہنگی" کوتقویت دینا ہے‘‘۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ مسئلہ فلسطین پر چین اور عرب ممالک کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں خود کو ثالث کے طور پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین اور اسرائیل فلسطین تنازع کے فریم ورک کے اندر دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے تنازعہ کو حل کرنے کے مقصد سے "بین الاقوامی امن کانفرنس" کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں