رفح کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مصری فوجی کی شناخت جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسرائیلی اور مصری افواج کے درمیان گذشتہ روز پیش آنے والے سرحدی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے نتیجے میں ایک مصری فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے۔

العربیہ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے کہ اس فوجی کی شناخت عبداللہ رمضان عشری حجی کے نام سے کی گئی ہے، جو مصر کے جنوب مغرب میں واقع فیوم گورنری کے العجمین گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔۔

فائرنگ کے اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ "اسرائیلی فورسز اور فلسطینی بندوق برداروں کے درمیان کئی سمتوں میں فائرنگ ہوئی، جس پر مصری سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کے منبع پر گولیاں چلائیں۔

عبداللہ رمضان عشری حجی
عبداللہ رمضان عشری حجی

مصری وارننگ

ذرائع نے فلاڈیلفیا (صلاح الدین) محور میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے اثرات کےنتائج پر مصر کی طرف سے کی گئی بار بار وارننگ کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اس کے علاوہ ایک اور سکیورٹی ذریعے نے خبردار کیا کہ فلاڈیلفیا کے محور پر اسرائیلی حملہ "میدان جنگ اور نفسیاتی حالات پیدا کرتا ہے جن پر قابو پانا مشکل ہے اور اس وجہ سے کشیدگی کے بڑھنے کا امکان ہے‘‘۔

مصری فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ رفح کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے میں اس وقت سے موجود ہیں جب سے انہوں نے رفح شہر میں تین ہفتے قبل (سات مئی کو) اپنا فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

رفح پر حملہ

تاہم مصرنے بارہا رفح حملے کے اثرات اور خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے جہاں اس وقت بھی 1.4 ملین افراد موجود ہیں۔ان میں سے زیادہ تر بے گھر افراد شامل ہیں۔

اسرائیل نے رفح میں کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے تقریباً 10 لاکھ کو بے گھر ہونے کا حکم دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جون 2023ء میں تین اسرائیلی فوجیوں کو ایک "مصری پولیس اہلکار" نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جواسرائیل سے مصر کی حدود میں گھس آئے تھے۔

جبکہ قاہرہ نے کہا تھا کہ اس کی فورسز منشیات کے اسمگلروں کا پیچھا کررہی تھیں، جب ملزم نے ایک سرحدی پوائنٹ کو عبور کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مصر کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین اسرائیلی مارے گئے۔

مصر پہلا عرب ملک ہے جس نے 1979ء میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں