شاہ سلمان کی صحت یاب ہونے کے بعد کابینہ کے اجلاس کی صدارت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت یاب ہونے کے بعد سعودی کابینہ کے سیشن کی ویڈیو کال کے ذریعے صدارت کی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنے خاندان، سعودی عوام اور دوست ممالک کے سربراہان کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے ارکان نے شاہ سلمان کی صحت یابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور صحت کے لیے دعا کی۔

اجلاس کے دوران کابینہ کو سینیگال کے صدر کی جانب سے شاہ سلمان کو بھیجے جانے والے پیغام اور ولی عہد کی جاپانی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر سے بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیوچر ایوی ایشن 2024 کے ریاض میں کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی گئی جس میں ایک سو سے زائد معاہدوں پر دستخط کے علاوہ بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا، جس سے ہوا بازی کے شعبے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔

کابینہ نے مملکت میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے شعبے میں کامیابی حاصل کرنے، بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صاف توانائی کے دیگر ذرائع کو اختیار کرنے کے اقدام کو سراہا ۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں روکنے کے مداخلت کی جائے۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں انسداد دہشتگردی کے لیے قائم اسلامی عسکری اتحاد کے ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے اتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں