کینیڈا نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کینیڈا نے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب 5 ہزار فلسطینیوں کو ویزہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کینیڈا کی طرف سے یہ ویزا سہولت کینیڈا میں رہنے والوں کے فلسطینی رشتہ داروں کے لیے اعلان کی گئی تھی جو غزہ میں رہتے تھے مگر اب جنگ کی وجہ سے متاثر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے ابتدائی طور پر ویزوں کی یہ تعداد ایک ہزار مقرر کی گئی تھی ، تاہم غزہ میں جنگ کے مسلسل جاری رہنے کے باعث اس تعداد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ فلسطینیوں کے لیے یہ رہائشی ویزا ماہ دسمبر میں شروع کیا گیا تھا۔

تاہم فی الحال فلسطینیوں کے لیے غزہ سے باہر نکلنا ممکن نہیں ہے۔ کہ اسرائیل نے غزہ کی سخت ناکہ بندی کر کے ان پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کینیڈا کے حکام کی طرف سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو وہ ویزوں کی اس تعداد میں اضافہ کر سکتے ہی۔

وزیر برائے امیگریشن امور کینیڈا مارک ملر نے کہا' فلسطینیوں کا غزہ سے نکلنا اس وقت ممکن نہیں ہے۔ لیکن یہ صورتحال جب بھی بدلے گی وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔'

وزارت امیگریشن کے ترجمان نے بتایا 448 غزہ کے فلسطینیوں کو عارضی ویزا جاری کیا گیا ہے۔ جن میں سے 254 اس خصوصی ویزا پروگرام کے علاوہ ہیں۔ نیز اب تک 41 فلسطینیکینیڈا پہنچ چکے ہیں۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں